Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / پاکستان ٹیم کو آسٹریلیامیں مسلسل چوتھا کلین سوئپ

پاکستان ٹیم کو آسٹریلیامیں مسلسل چوتھا کلین سوئپ

پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین اور ملبورن کے بعد سڈنی ٹیسٹ بھی نہ بچاسکی جس کے سبب اُسے مسلسل چوتھے دورۂ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کا سامناکرنا پڑا۔

پاکستان ٹیم کو آج سڈنی ٹیسٹ کے آخری روز تین سیشن گزارنے تھے لیکن وہ دوسرے سیشن میں ہی 66اوورزکے کھیل کے دوران اپنی بقیہ 9وکٹیں گنوابیٹھی۔ پہلی اننگزکے ہیرویونس خان دوسری اننگزمیں صرف13رنزبناسکے جبکہ مصباح الحق نے سیریزمیں پہلی بار20رنزکا ہندسہ عبورکرتے ہوئے 38رنزبنائے۔

وکٹ کیپربیٹسمین سرفرازاحمد نے 70 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 72*رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی مگر وہ اپنی ٹیم کو220رنزکی شکست سے نہ بچاسکے۔پاکستان ٹیم میچ کی آخری اننگزمیں 465رنزکے ہدف کے تعاقب میں 244رنزبناسکی۔

سرفرازاحمدکے 72رنزکے بعد شرجیل خان 40رنزکے ساتھ دوسرے ٹاپ اسکورررہے۔آخری اننگزمیں آسٹریلوی بولرز میں جوش ہیزل ووڈ اور اسٹیواوکیفی نے تین تین ،ناتھن لیون نے دو جبکہ مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے