Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلیاکی پہلے بیٹنگ،یاسرشاہ ان ایکشن

آسٹریلیاکی پہلے بیٹنگ،یاسرشاہ ان ایکشن

میزبان آسٹریلیانے برسبین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔اس سے قبل امکان تھا کہ گرین وکٹ پر ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دے گی۔

آسٹریلوی ٹیم میں تمام خبروں اوراطلاعات کے برعکس اسپنر ناتھن لیون کو برقرار رکھاگیاہے جبکہ پاکستان نے ٹیم لیگ اسپنر یاسرشاہ کو میدان میں اُتارا ہے۔ پاکستان نے شرجیل خان کو ایکبارپھر’’ ویٹنگ بنچ‘‘پربٹھایا ہے جبکہ عمران خان سینئر کو بھی موقع دینے سے گریزکیاگیاہے۔

برسبین ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
سمیع اسلم،اظہرعلی،بابراعظم،یونس خان،مصباح الحق(کپتان)،اسدشفیق،سرفرازاحمد(وکٹ کیپر)،وہاب ریاض، یاسرشاہ،محمد عامر اور راحت علی

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں بھی تبدیلیاں کرنے سے گریزکیاگیاہے جن کی الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
میٹ رنشائ،ڈیوڈوارنر،عثمان خواجہ،اسٹیون اسمتھ(کپتان)،پیٹرہینڈکومب،نک میڈنسن،میتھیوویڈ(وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک،جوش ہیزل ووڈ،ناتھن لیون اور جیکسن برڈ

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے