Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا،اہم کرکٹر باہر ہوگیا

آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا،اہم کرکٹر باہر ہوگیا

آسٹریلوی کرکٹر کرس لئن گردن کی تکلیف میں مبتلا ہوکر ٹوئنٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے، بین ڈنک ان کی جگہ لیں گے۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز 17 فروری سے شروع ہوگی، میزبان سائیڈ کو ویسے ہی اپنے اہم کھلاڑیوں کی خدمات میسر نہیں جوکہ اس وقت دبئی میں دورہ بھارت کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ایسے میں اس کو کرس لین کی خدمات سے بھی محروم ہونا پڑگیا ہے۔

وہ پہلے ہی گردن کی انجری سے نجات پاکر ٹیم میں لوٹے تھے مگر دوران پریکٹس یہ تکلیف پھر سے شروع ہوگئی جس پر انہیں سیریز سے باہر ہونا پڑا، اب ان کی جگہ بین ڈنک لیں گے جوکہ حال ہی میں ختم ہونے والی بگ بیش میں ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

سری لنکا کے لئے آسٹریلوی سرزمین پر سیریز جیتنے کا یہ نادر موقع ہے، اہم اسٹارز سے محروم ٹیم کو زیر کرکے وہ نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے