Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / اسدشفیق نے سنیل گواسکراورگیری سوبرز کے ریکارڈز توڑڈالے

اسدشفیق نے سنیل گواسکراورگیری سوبرز کے ریکارڈز توڑڈالے

پاکستانی بلے باز اسدشفیق نے آسٹریلیاکے خلاف برسبین ٹیسٹ کی آخری اننگزمیں زبردست مزاحمت کرتے ہوئے137 رنزکی شاندار اننگزکے دوران ماضی کے دوبڑے بلے بازوں سنیل گواسکر اور گیری سوبرزکے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

اسدشفیق کے 137 رنزبھی بلے باز کی گابا (برسبین)کرکٹ گرائونڈ پر چوتھی اننگز میں کھیلی گئی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ سنیل گواسکر نے دسمبر1977ء میں یہاں آخری اننگزمیں113رنزبنائے تھے جبکہ اُن کے ہمراہ ویسٹ انڈیزکے شیرون کیمبل بھی 1996ء میں اس گرائونڈپرفیصلہ کن اننگزمیں113رنزبناچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چوتھی اننگزکا ریکارڈٹوٹل بناڈالا

اسدشفیق کے 137رنز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چھٹی یا اس سے نچلی پوزیشن پر کھیلنے والے کسی بھی بلے باز کے تیسرے زیادہ رنز بھی ہیں ۔ جن کے آگے صرف ایڈم گلکرسٹ اورڈینئل ویٹوری موجود ہیں ۔

گلکرسٹ نے 1999/00ء میں پاکستان کے خلاف ساتویں پوزیشن پر کھیلتے ہوئے ناقابل شکست149*جبکہ ویٹوری نے 2009ء میں کولمبوکے مقام پر میزبان سری لنکا کے خلاف آٹھویں نمبر پر کھیلتے ہوئے 140رنزبنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑدیا

رواں ہفتے کھیلے گئے میچوں میں بننے اورٹوٹنے والے تمام ریکارڈزکی تفصیل ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے تازہ ایڈیشن میں شائع کی جائے گی۔

اسدشفیق سے قبل ان پوزیشنزپرمیچ کی آخری اننگزمیں سب سے بڑی اننگزکھیلنے والے پاکستانی بلے باز آصف اقبال تھے جنہوں نے 1977ء میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کنگسٹن کے مقام پر 135رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اسدشفیق نے 137رنزکی اننگزکھیل کر ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹے نمبرپر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا گیری سوبرزکا ریکارڈبھی توڑ دیا۔سابق ویسٹ انڈین عظیم بلے باز نے اس پوزیشن پر آٹھ سنچریاں اسکورکی تھیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے