Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / کرکٹ سے متعلق آپ کے ہرسوال کا جواب

کرکٹ سے متعلق آپ کے ہرسوال کا جواب

کرکٹ شائقین عموماً لائیوایکشن کے بعد سب سے زیادہ دلچسپی ریکارڈز میں لیتے ہیں جو جاننا چاہ رہے ہوتے ہیں کہ اُن کے پسندیدہ کرکٹر کا کیریئر کہاں کھڑاہے،دیگر پلیئرز سے کس قدر نمایاں ہے یا کس قدر پیچھے ہے؟

اس کے علاوہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی اور اُس کے دیگر ٹیموں سے موازنے سمیت دیگر ریکارڈزجاننے کیلئے سرگرداں رہتے ہیں۔دُنیا میں محض چند ایک ایسی ویب سائٹس ہیں جو کسی حد تک شائقین کی ریکارڈزکی پیاس بھجاتی ہیں لیکن شائقین کی اکثریت کی ان ویب سائٹس تک رسائی نہیں ہوتی اوراگر ہوتی ہے تو اُنہیں اپنے مطلوبہ ریکارڈزتلاش یا پھر سیٹ کرنے کیلئے کافی وقت درکار ہوتا ہے جس کے سبب وہ ایسی کوشش سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

پاکستان میں کھیلوں کا مقبول ترین میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ اپنے قارئین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے ریکارڈزسے متعلق کسی بھی وقت آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔

قارئین کو ریکارڈزاورکرکٹ کے دیگر واقعات سے باخبر رکھنے کیلئے ’’اسپورٹس لنک‘‘ نے سوال وجواب سے متعلق سلسلہ ’’پوچھیئے اختر عباسی سے‘‘ شروع کررکھاہے جس میں میگزین کے ایڈیٹراخترعباسی اپنے قارئین کے تمام سوالات کے جوابات دیتے ہیں ۔

اگرآپ بھی کسی کرکٹ ریکارڈ، کرکٹر،ملک،گرائونڈ،ٹورنامنٹ یا اس کھیل سے متعلق کوئی معلومات حاصل کرناچاہتے ہیں تو آج ہی ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے قاری بن جائیں اور میگزین میں دئیے گئے سوال وجواب کے نمبر پر اپنااورشہرکانام لکھ کر اپنا سوال ایس ایم ایس کریں یا کال پر لکھوائیں۔آپ کا جواب آنے والے ہفتے میں ہی شائع کردیا جائے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’اسپورٹس لنک‘کا فروری کا پہلا ایڈیشن شائع ہوگیا

پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ کا5 تا11 فروری2017ء کا تازہ ایڈیشن شائع …

ایک تبصرہ

  1. salam o alaikum kiya imran nazir psl 2 nhi khel skte

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے