Clicky

ہوم / بلاگ / پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور سانحہ ۔ ۔ ۔

پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور سانحہ ۔ ۔ ۔

16دسمبر کا دن ، جب قومی سقوط ڈھاکہ اور > سانحہ اے پی ایس کا یاد میں غم زدہ تھی ایسے میں حب الوطن پاکستان کرکٹ ٹیم پاکستانیوں کے جذبات سے کھیل گئی ۔

کرکٹ کا کھیل ایسا ہے جو برصغیر خصوصاً  پاکستان اور بھارت میں کھیل سے زیادہ جذبات سے جڑا ہے اور پچھلے کچھ عرصے سے بنگلا دیش بھی اس فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ پاکستان  میں کرکٹ کے شیدائی تو بہت ہیں لیکن بس جیت > کی حد تک . . . ہارنے پر ساری شیدائیت ختم اور اوٹ پٹانگ باتیں شروع لیکن یہ سچ تو ہے۔  کیسے؟۔ایسے کہ کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی جب غیر ملکی دورے میں برسبن ٹیسٹ کی پہلی اننگز جیسی کارگردگی دکھائیں تو غصہ تو حق بنتا ہے جوشیلی عوام کا۔

گابا کی تیز وکٹ پر آسٹریلیا کی نومولود ٹیم کے ارادے تو ظاہر پہلی گیند پر ہو گئے تھے جب اُلٹے ہاتھ کے تیز گیند باز مچل اسٹارک نے ایک خطرناک گھوری ڈالی۔ بس! تب پتا چل گیا تھا کیا ہونے والا ہے۔ آسٹریلیا کے بولرز تباہی بھی پھیلائیں گے اور آنکھیں بھی دکھائیں گے۔ یعنی چوری اوپر سے سینہ زوری. . .

آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ حالیہ دورے میں مزید طویل ہوگیا
آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ حالیہ دورے میں مزید طویل ہوگیا

پاکستان کی دھوکے باز بیٹنگ لائن بھلا کہاں اس غصے اور تیز وکٹ کا مقابلہ کر سکتی تھی۔ ہماری پیاری بیٹنگ لائن کو تو بس دبئی، شارجہ میں کھلائی جائواور خوشیاں لیتے جائو۔

ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی کو بیٹنگ کرتے دیکھا تو آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی یاد آ گئی جب شعیب اختر اپنے چیتوں کی طرح گیند کرانے بھاگ رہے تھے اور رکی پونٹنگ کی ٹانگیں کانپ رہیں تھیں کہ شعیب اختر پتہ نہیں کیا کر دے گا۔بالکل یہی منظر اظہر علی اور مچل اسٹارک کا تھا۔ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پرانی یاد تازہ ہو گئی ۔

تجربے کار بلے باز یونس خان کے ارادے کچھ ٹھیک نہیں۔۔ مجھے تو ان کی نیت پر شک ہے؟ بے شک نیتوں کا احوال خدا جانتا ہے لیکن یونس خان جس انداز سے بیٹنگ کر رہےہیں اس سے لگتا ہے وہ ایک اہم کارنامہ سرانجام نہیں دینا چاہتے۔ وہ کارنامہ ہے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کرنے کا جن کو حاصل کرنے کے لیے یونس خان کومزید صرف 321رنز کی ضرورت ہے ۔

ایک بات تو کنفرم ہے کہ کرکٹ بورڈ مصباح الحق کو گندا کر کے کرکٹ سے نکلوانا چاہتا ہے۔ مصباح الحق جب خود کہتے ہیں کہ اب ان کا پیچھا چھوڑ دیا جائے تو کرکٹ بورڈ ان کو زبردستی کھلوا کر کیا ثابت کرنا چاہتا ہے۔ قومی ٹیم میں تکنیک کے لحاظ سے سب سے بہتر بلے باز مانے جانے والے اسد شفیق کو پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے