Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے نیل پرپابندی عائد

ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے نیل پرپابندی عائد

ڈوپنگ کیس میں واڈاکو مطمئن کرنے میں ناکامی پر ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے نیل پر ایک سال تک کسی بھی لیول کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آندرے نیل واڈاحکام کو یہ بتانے سے قاصر رہے کہ وہ 2015ء میں رابطہ کرنے کے تین واقعات کے وقت کہاں تھے ۔ورلڈاینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا)کے مطابق یہ جرم ڈوپنگ کیس میں ناکام رہنے کے مترادف ہوتا ہے۔

آندرے نیل پر پابندی کا اطلاق آج (31جنوری 2017ء ) سے کردیاگیاہے تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل کاحق دینے کے بارے میں غورکیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ ’کرکٹ اُردو‘ نے ایک ہفتہ قبل ہی آندرے رسل پر پابندی کے امکان کی خبر شائع کی تھی۔اُسے حالیہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنی تھی جس کے سبب پی ایس ایل شائقین ایک اور اسٹار آل رائونڈرکاکھیل دیکھنے سے محروم رہیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کوجوائن کرلیا

پی ایس ایل ٹو کے بعد فاتح ٹیم پشاور زلمی کو چھوڑنے والے اسٹارآل رائونڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے