Clicky

ہوم / ممالک / انگلینڈ / سمندری طوفان نے الیسٹرکک کو’’نیاتجربہ‘‘کرادیا

سمندری طوفان نے الیسٹرکک کو’’نیاتجربہ‘‘کرادیا

بھارت کے شہرچنائی میں آنے والے سمندری طوفان نے انگلش کرکٹ ٹیم کو پریکٹس سے محروم کردیا جبکہ انگلش کپتان الیسٹرکک کو بھی نیاتجربہ ہوا کیونکہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ نیٹ پریکٹس کئے بغیر کسی انٹرنیشنل میچ کیلئے میدان میں قدم رکھیں گے۔

الیسٹرکک کاکہناہے کہ ’’ سمندری طوفان کے سبب گرائونڈ گیلا ہونے کے سبب پانچویں ٹیسٹ میچ سے قبل آخری دونوں دنوں کے نیٹ پریکٹس سیشن منسوخ کردئیے گئے ہیں ۔یہ میرے کیریئرکا 140واں میچ ہے ،اس سے قبل میں نے کبھی نیٹ پریکٹس کے بغیر کوئی میچ نہیں کھیلا لیکن بعض اوقات حالات ہی ایسے ہوجاتے ہیں کہ چیزیں معمول کے مطابق نہیں ہوپاتیں‘‘

’’کرکٹرہرقسم کے حالات کا سامناکرتے رہتے ہیں۔ان حالات میں نیٹ سیشن کی زیادہ اہمیت نہیں رہ جاتی جب قدرتی آفت کے سبب لوگوں کی جانیں چلی جائیں ۔ہم خوش قسمت ہیں کہ صرف ہوٹل سے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے ہوٹل سفرکررہے ہیں جبکہ اردگردتباہی مچی ہوئی ہے‘‘

واضح رہے کہ گرائونڈگیلاہونے کی وجہ سے چنائی اسٹیڈیم کا گرائونڈاسٹاف جلتے کوئلے کی مدد سے پچ کو خشک کررہاہے۔ اس گرائونڈرمیں اگرچہ نکاسی کا بہترین نظام موجودہے لیکن اس کے باوجودگرائونڈاسٹاف کو میدان کھیلنے کے قابل بنانے کیلئے سخت محنت کرنا پڑرہی ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت اور انگلینڈکے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈ ے میچوں کی سیریزمیں بیٹسمینوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے