Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / ون ڈے کپ ،احمدشہزاد بہترین بیٹسمین،آفریدی ناکام

ون ڈے کپ ،احمدشہزاد بہترین بیٹسمین،آفریدی ناکام

نان کرکٹنگ ایشوزکے سبب قومی ٹیم سے باہر ہونے والے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزادنے ڈیپارٹمنٹ ون ڈے کپ میں بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ حاصل کرکے ایکبارپھر قومی ٹیم کے دروازے پر دستک دیتے ہوئے قومی سلیکٹرزکو اپنی جانب متوجہ کرلیاہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کے فائنل میں احمد شہزاد کی قیادت میں کھیلنے والی حبیب بینک نے سوئی سدرن گیس کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر فاتح ٹرافی اُٹھائی۔

سوئی گیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک کے 9چوکوں سے مزین 93رنزکی بدولت مقررہ پچاس اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر 232رنزبنائے ۔جواباً حبیب بینک نے ون ڈائون پوزیشن پر کھیلنے والے کپتان احمد شہزاد کے 9چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 68اوراوپنرامام الحق کے 56رنزکی بدولت مقررہ ہدف 47.4اوورزمیں ہی پانچ وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا۔

فائنل میچ میں خصوصی توجہ کے مرکزآل رائونڈر شاہد آفریدی اپنا روایتی کھیل دکھانے میں ناکام رہے جو چھٹی گیندپر اسٹمپ ہونے سے قبل ایک چھکے کی مددسے صرف آٹھ ہی رنزبناسکے جبکہ اس سے قبل بولنگ میں کوٹے کے مکمل دس اوورز پھینکنے کے باوجود اُنہیں42رنزکے عوض صرف ایک ہی وکٹ مل سکی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’’پاکستان سیلفی‘ لیگ‘‘ کا بھی آغاز

احمد شہزاد نے اپنے ہمسفر عبدالرزاق کے بارے میں شائقین سے اہم سوال پوچھ لیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے