Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / ٹور میچ: اظہر،یونس ،مصباح سبھی ناکام، احمد شہزاد چل پڑے

ٹور میچ: اظہر،یونس ،مصباح سبھی ناکام، احمد شہزاد چل پڑے

پاکستانیز اور ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کے درمیان کھیلے جارہے ٹورمیچ میں پاکستان کے بڑے بیٹنگ برج اُلٹ گئے، پاکستان ٹیم 129رنز پر چار وکٹیں گنوابیٹھی۔

ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون نے اپنے مڈل آرڈر بیٹسمین ویشال سنگھ کی ناقابل شکست سنچری(*135)کے علاوہ شمرون ہٹمائر کے97رنزکی بدولت 419رنزبناکرپاکستان الیون پر دبائو بڑھایاجس کی طرف سے محمد عامر نے سب سے زیادہ تین،اسدشفیق اور یاسرشاہ نے دو،دو جبکہ حسن علی اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جوابی اننگزمیں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی جس کے اوپنر شان مسعود14رنزبناکرآئوٹ ہوئے تو اگلے تجربہ کار تینوں بیٹسمین سنگل ڈیجٹ اسکورپرہی پویلین واپس لوٹ گئے جن میں اظہرعلی4، یونس خان7جبکہ کپتان مصباح الحق 8رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔

84/4کی صورتحال سے دوچار ٹیم کیلئے اوپنر احمدشہزاد اور اسدشفیق نے کسی حد تک ذمہ دارانہ کھیل پیش کرکے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر ٹیم کا مجموعہ 129رنزتک پہنچادیا۔احمد شہزاد پانچ چوکوں کی مددسے *53 جبکہ اسدشفیق ایک چوکے کی مددسے*23رنزپر کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورمیچ کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 22 اپریل سے ہوگا۔ یہ پاکستانی کپتان مصباح الحق اور ملکی تاریخ کے کامیاب ترین بیٹسمین یونس خان کی آخری انٹرنیشنل سیریز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کامران اکمل اوراحمدشہزاد کیلئے مزید’’مواقعوں‘‘کی راہ ہموار

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

تازہ رینکنگ جاری،مصباح الحق اور بابراعظم کی ترقی

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کنگسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے