Clicky

ہوم / اہم موضوعات / احمد شہزاد نے سب کو حیران کردیا

احمد شہزاد نے سب کو حیران کردیا

دوسرے ٹوئنٹی20میچ کے دوران بظاہر انتہائی سنجیدہ نوعیت کی دکھائی دینے والی انجری کے بعد جب احمد شہزاد کو میدان سے باہر لے جاکر ہسپتال منتقل کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی تو اُن کے مداحوں سمیت پر شخص افسردہ اور اُن کی صحتیابی کیلئے دُعاگوتھا۔

چوتھے اوورکی آخری گیندپر ’شدید زخمی‘ ہونے والے احمد شہزاد نے محض چھ اوورزبعد فیلڈنگ کیلئے میدان میں اُتر کر سبھی کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے بھی اُنہیں بڑی فلم قرار دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’یہ بہت بڑی فلم ہے، یہ نہیں سدھرے گا‘

یہ بھی پڑھیں:  شاداب خان نے پاکستان کو ایک اور فتح دلادی

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیزکی اننگزکے دوران پاکستانی اوپنر احمد شہزاد فیلڈنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔وہ حریف بیٹسمین کو رن آئوٹ کرنے کی کوشش میں سامنے سے بھاگ کرآنے والے دوسرے میزبان بلے باز سے بری طرح ٹکرا گئے۔ جس کے باعث اُن کے کندھے پر شدید چوٹیں آئیں اوراُنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کرنے بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

قومی ٹیم کا اعلان،کامران اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی نے دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈکا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے