Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کامران اکمل اوراحمدشہزاد کیلئے مزید’’مواقعوں‘‘کی راہ ہموار

کامران اکمل اوراحمدشہزاد کیلئے مزید’’مواقعوں‘‘کی راہ ہموار

حالیہ دورۂ ویسٹ انڈیز میں کھیلی گئی ون ڈے سیریزمیں ایک ایک قابل ذکراننگزکھیل کر سیریزکے بیٹنگ چارٹ میں بالترتیب دسویں اور بارھویں پوزیشن حاصل کرنے والے احمد شہزاد اور کامران اکمل کو مزید ’’مواقع‘‘ ملنے کا امکان روشن ہوگیاہے۔

احمدشہزاد نے تین ون ڈے میچوں میں 67رنزکی قابل ذکر اننگز سمیت 25.00کی اوسط اور66.96کے اسٹرائک ریٹ سے صرف75رنزبنائے تھے جبکہ کامران اکمل بطورفیلڈربھی کیچ ڈراپ کرنے کی روایت دُہرانے سمیت تین میچوں میں 47 رنزکی اننگز سمیت 22.66کی اوسط اور 89.47کے اسٹرائک ریٹ سے 68رنزبناسکے تھے۔

چیف سلیکٹرانضمام الحق نے دونوں بلے بازوں کی کارکردگی پر’’اطمینان‘‘کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ احمد شہزاد اور کامران اکمل کافی عرصے بعد ٹیم کا حصہ بنے ۔اُن کی کارکردگی دیکھتے ہوئے اُن پر مزید بھروسہ کیا جاسکتا ہے ‘‘

انضمام الحق نے یہ باتیں قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں انڈر13ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔جس میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ جو پلیئرکارکردگی دکھائے گا،وہی ٹیم میں آئیگا۔ٹیم انتظامیہ کے مانگنے کے باوجود ہم نے راحت علی کوویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا کیونکہ حالیہ میچوں میں اُس کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  انضمام اور سرفرازاحمد، سینئرزکو کنٹرول کرنے میں کامیاب

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹور میچ: اظہر،یونس ،مصباح سبھی ناکام، احمد شہزاد چل پڑے

پاکستانیز اور ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کے درمیان کھیلے جارہے ٹورمیچ میں پاکستان کے بڑے بیٹنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے