Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / آفریدی کا کراچی کنگزکے ساتھ معائدہ متنازعہ بن گیا

آفریدی کا کراچی کنگزکے ساتھ معائدہ متنازعہ بن گیا

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزکراچی کنگز نے گزشتہ روز پاکستانی اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کے ساتھ معائدہ کرنے اور انہیں صدربنانے کا اعلان کردیاہے لیکن یہ معائدہ پی ایس ایل قانون کے یکسر خلاف ہے۔

واضح رہے کہ پہلے پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی خصوصی درخواست پر دیگر ٹیموں نے شاہد آفریدی کو ڈرافٹنگ کے دوران نہیں خریداتھا تاہم آفریدی اس قانون کے تحت ہی پشاورزلمی کا حصہ بنے تھے۔پی ایس ایل میں ڈرافٹ سسٹم میں ہرفرنچائزکوباری باری مختلف کیٹیگریز سے ایک ایک کھلاڑی چننا ہوتاہے۔

پہلے دو ایڈیشنزپشاورزلمی کیلئے کھیلنے والے شاہد آفریدی کے کراچی کنگزکے ساتھ معائدے میں ابہام موجودہے۔ اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ کیا اس معائدے کی پاسداری کیلئے کراچی کنگز خصوصی درخواست دے گا یا پی ایس ایل کی ٹیموں کے چنائو کے قوانین میں تبدیلی کی جائیگی؟

واضح رہے کہ اس معائدے کی اطلاعات میڈیاپر آنے کے بعد ٹوئٹرپرپی ایس ایل کے آفیشل اکائونٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ کسی بھی کھلاڑی کو کسی ٹیم میں شمولیت کادرست طریقہ کار یہ ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو ڈرافٹ کے دوران خریدے۔ڈرافٹ کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کی کسی ٹیم کے ساتھ معائدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کوجوائن کرلیا

پی ایس ایل ٹو کے بعد فاتح ٹیم پشاور زلمی کو چھوڑنے والے اسٹارآل رائونڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے