Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / ’’اب صرف آئی پی ایل ہی کھیلوں گا‘‘ڈی ویلیئرز

’’اب صرف آئی پی ایل ہی کھیلوں گا‘‘ڈی ویلیئرز

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز نے نیوزی لینڈکے بعد انگلینڈکے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے سے بھی انکارکردیاہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچوں میں عدم دستیابی کے حوالے سے کرکٹ جنوبی افریقہ اور ابراہام ڈی ویلیئرزکے درمیان ٹھن چکی ہے (تفصیل پڑھیں) ۔پہلے انہوں نے صرف نیوز ی لینڈکے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکارکیاتھا لیکن ہارون لورگاٹ کے بیان کے بعدانہوں نے جولائی ،اگست میں انگلینڈکے خلاف سیریز سے بھی دستبردارہونے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے باہمی مشاورت سے ڈی ویلیئرزکو سری لنکا کے خلاف ہوم ٹوئنٹی20سیریز کیلئے میدان میں اُتارنے کا اعلان کردیاہے لیکن خود بلے باز کا کہناہے کہ میں ابھی اپنے طورپر ان میچوں کیلئے ذہنی طورپر تیار نہیں ہوں، مداحوں کو میرے ایکشن میں آنے کا بھارت کے خلاف سیریز تک انتظارکرنا پڑے گا۔

ڈی ویلیئرزکا کہناہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں آنے کیلئے پہلے آئی پی ایل اور پھر اپنی ٹیم ٹائٹنزکی جانب فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر تیاری کریں گے۔

ڈی ویلیئرزکاکہناہے کہ’’ اس کی صاف وجہ یہ ہے کہ اب میری ترجیحات بدل گئی ہیں،سارے فارمیٹس کھیلناایسے ہے جیساساری دُنیاکابوجھ میرے کندھوں پر ہو۔آئی پی ایل آئی سی سی کے سیٹ اَپ کا حصہ بن چکی ہے، اس لئے وہ کھیلوں گا ،اس کے علاوہ کسی اور لیگ میں مجھے شرکت کرتاہوانہیں دیکھا جاسکے گا۔میں صرف آئی پی ایل اور جنوبی افریقہ کیلئے ہی کھیلوں گا‘‘

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ڈی ویلیئرزنے کپتانی چھوڑ دی

جنوبی افریقہ کے ان فٹ بلے باز ابراہام ڈی ویلیئرزنے مکمل صحت یاب نہ ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے