Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائرنہیں ہورہا، اے بی ڈی ویلیئرکا اعلان

کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائرنہیں ہورہا، اے بی ڈی ویلیئرکا اعلان

ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری کے مالک اور جارح مزاج جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئر نے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ سمیت کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے۔

جنوبی افریقہ کے ریڈیو اسٹیشن 702 کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ نہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں نہ ہی ون ڈے سے اور میں ابھی اس کیلئے تیار بھی نہیں ہوں۔ تاہم اپنے میچز کا بوجھ بانٹنے کی کوشش کروں گا تاکہ 2019ورلڈ کپ مکمل فٹ رہ سکوں کیونکہ یہی پہلی ترجیح ہے۔

ڈی ویلیئر نے مزید کہا کہ ان کا اصل مقصد 2019 ورلڈ کپ ہے اور میں اس میں شرکت کیلئے جو ممکن ہو سکا وہ کریں گے۔ دیگر فارمیٹ کھیلنا بھی اہم ہے لیکن ذہنی اور جسمانی طور پر 2019 ورلڈ کپ تک اچھی حالت میں رہنے کی ضرورت ہے اور یہی ان کا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 32 سال کے ہو چکے ہیں اور ایک ایسے دور میں جب کرکٹرز 35 سال سے زائد عمر میں جا کر کرکٹ نہیں کھیل پاتے، تو ایسے میں تمام فارمیٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وہ 2019 ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

جنوبی افریقی کپتان نے بتایاکہ وہ کہنی کی انجری سے نجات پا چکے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ اگست سے کرکٹ کھیلنے سے محروم ہیں اور امید ہے کہ 25 جنوری سے سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ سے کم بیک کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کے قائم مقام کپتان فاف ڈیو پلیسی اور کوچ رسل ڈومینگو نے عندیہ دیا تھا کہ ڈی ویلیئرز کا ٹیسٹ کرکٹ میں مستقبل تاریک نظر آتا ہے اور شاید انجری کے سبب وہ دوبارہ طویل دورانیے کی کرکٹ دوبارہ نہ کھیل سکیں۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے