Clicky

ہوم / تازہ ترین / ابراہام ڈی ویلیئرزکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

ابراہام ڈی ویلیئرزکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

آئی پی ایل کے دوران جنوبی افریقی ون ڈے کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز ایکبارپھر کمرکی دیرینہ تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ گزشتہ سیزن کے کئی اہم انٹرنیشنل میچزاورسیریزنہیں کھیل سکے تھے۔

کمر کی تکلیف کے سبب گزشتہ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ ،سری لنکا (ٹیسٹ) کے خلاف ہوم سیریز کے علاوہ دورۂ آسٹریلیامیں جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی نہ کرپانے والے ابراہام ڈی ویلیئرز رواں سال سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی20 سیریزمیں کم بیک کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے بعدوہ آئی پی ایل میں شرکت کر رہے ہیں تاہم یہاں وہ ایک بارپھرکمرکی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے سبب وہ گجرات لائنز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلورکیلئے بھی میدان نہیں اُترسکے تھے۔اس وقت وہ دردکم کرنے کیلئے انجکشن کا سہارا لے رہے ہیں۔

ابراہام ڈی ویلیئرزکی انجری سے جنوبی افریقی ٹیم انتظامیہ کی تشویش بڑھ گئی ہے ،جون میں انگلینڈ میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اُن کی شرکت بھی مشکوک ہونے لگی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں ترقی

میزبان انگلینڈکو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکرپاکستان ٹیم نے نہ صرف تاریخ میں پہلی بار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے