Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / ڈی ویلئیرزکاکیریئرمتاثرہونے کا خدشہ

ڈی ویلئیرزکاکیریئرمتاثرہونے کا خدشہ

ٹیسٹ میچز کھیلنے کے حوالے سے کرکٹ جنوبی افریقہ اور ون ڈ ے کپتان ابراہام ڈی ویلیئرزکے درمیان اختلافات کے سبب جارح مزاج بلے باز کاکیریئرمتاثرہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔

ابراہام ڈی ویلیئرزنے مسلسل ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے نیوزی لینڈکے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اپنی عدم دستیابی کا اعلان کردیاہے جبکہ دوسری جانب کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہناہے کہ ڈی ویلیئرزکو ازخود میچوں کے انتخاب کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ابراہام ڈی ویلئیرزکا کہناہے کہ چونکہ اُن کی نگاہیں ورلڈکپ2019ء پر ہیں ،وہ اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانا چاہتے ہیں ،اس لئے اُن کیلئے ناممکن ہے کہ وہ ٹیسٹ سیریز بھی کھیلیں ۔اس لئے میں نیوز ی لینڈکے دورے میں صرف ون ڈے میچز کھیل کر واپس آجائوں گا۔

دوسری جانب،کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کاکہناہے کہ ہم نے اُن سے محض دستیابی پوچھی تھی اور اُسے اس بات کا فیصلہ کرنے کی اُنہیں اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ خود جس سیریزمیں چاہیں کھیلیں اور جس سیریز سے چاہیں دستبردار ہوجائیں۔اُن پر واضح کردیاہے کہ فٹ ہوجانے کے بعد اُنہیں مسلسل کھیلناہوگا۔

یہ صورتحال انتہائی سنگین دکھائی دیتی ہے ،اگر ایک بھی فریق اپنی ضد پر اَڑ گیا تو ابراہام ڈی ویلیئرزکا شاندار کیرئیر شدید متاثر ہوسکتاہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سنچریاں بنانے میں تیزترین بیٹسمین کون؟

ماہرین اورشائقین کرکٹ سچن ٹنڈولکرکو سنچریوں کا بادشاہ مانتے ہیں جو انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے