Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / یونس خان اور مصباح الحق کامیاب ترین پاکستانی جوڑی بن گئے

یونس خان اور مصباح الحق کامیاب ترین پاکستانی جوڑی بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف حالیہ یواے ای سیریزکے دوسرے ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز چوتھی وکٹ پر 175رنزکی شراکت قائم کرکے باہمی شراکتی رنزکی تعداد 3156کرلی ہے جو کسی بھی پاکستانی جوڑی کے سب سے زیادہ رنزہیں ۔اس سے قبل پاکستان کی کامیاب ترین جوڑی میں یونس خان کے ساتھی بیٹسمین محمدیوسف تھے جنہوں نے اُن کے ساتھ مل کر 3137رنزبنائے تھے۔اب تک مجموعی طورپر پاکستان کی صرف تین جوڑیاں ہی تین ہزار مشترکہ ٹیسٹ رنز کاسنگ میل عبور کرسکی ہیں جن میں محمدیوسف اور یونس خان دو،دوجوڑیوں میں شامل ہیں۔

پاکستان کی کامیاب ترین ٹیسٹ جوڑیاں

جوڑی اننگز رنز 100 50
مصباح الحق، یونس خان 49 3156 15  7
یونس خان،محمدیوسف 42 3137 9 12
محمدیوسف،انضمام الحق 57 3013 10 13
ماجدخان،صادق محمد 42 2325 6 14
اظہرعلی،یونس خان 40 2234 7 6

ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز175رنزکی شراکت یونس خان اور مصباح الحق کے درمیان مجموعی طورپر15ویں سنچری شراکت تھی جو باآسانی کسی بھی پاکستان جوڑی کی سب سے زیادہ سنچری شراکتیں ہیں جن کے بعد دیگر صرف دو جوڑیوں کو 10،10سنچری شراکتیں قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہوسکا ہے جن میں جاویدمیانداداور مدثر کے علاوہ انضمام الحق اور محمدیوسف کی جوڑی شامل ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

50ویں پاک- ویسٹ انڈیز تاریخی ٹیسٹ کا آج آغاز

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان 50ویں تاریخی ٹیسٹ کا آج جمیکا میں آغاز ہورہاہے۔آج کیربیئنزپاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے