Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / پاکستان میں کرکٹ کی بحالی،فیکاپھرآڑے آگئی

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی،فیکاپھرآڑے آگئی

پاکستان سرزمین پرتواترکے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ ہوئےچھ سال سے زائد عرصہ بیت چکاہے ،اس دوران صرف زمبابوین ٹیم ہی مختصر دورے پرپاکستان کا رُخ کرسکی ۔اب پی سی بی نے پی ایس ایل کے ذریعے لاہورکاسوناقذافی اسٹیڈیم آبادکرنے کی کوشش کی ہے تو انٹرنیشنل کرکٹر کی عالمی تنظیم فیکا آڑے آگئی ہے۔

فیکا کا کہنا ہے کہ غیرملکی کرکٹرز کیلئے دورئہ پاکستان اب بھی سیکیورٹی رسک ہو گا، واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ برس فیصلہ کن معرکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرایا جائے گا۔

فیکا کے ڈائریکٹر ٹونی آئرش نے کہا کہ آزادانہ سیکورٹی کنسلٹنٹس کی جانب سے گزشتہ چند برسوں میں ملنے والے مشوروں میں کرکٹرز کو پاکستان نہ جانے کا کہا گیا ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

قذافی اسٹیڈیم پھر آبادہوگا،بڑی سیریز کا امکان

پی ایس ایل 2کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے