Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاکستانی بلے بازایکبارپھر ڈاویندرابشوکے آگے بے بس

پاکستانی بلے بازایکبارپھر ڈاویندرابشوکے آگے بے بس

شارجہ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی بیٹسمین ناکامی کی تصویر بن گئے۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو پہلے ہی اوورمیں اظہرعلی اور اسدشفیق کی وکٹوں کا نقصان اُٹھاناپڑاجس کے بعد سمیع اسلم(74)، یونس خان (51)کپتان مصباح الحق(53)اور سرفرازاحمد (51)کی ففٹیوں کے سبب اسکور230رنز تک پہنچاتو ڈاویندرابشوکا جادوچلنا شروع ہوگیا۔

جس نے سمیع اسلم اور کپتان مصباح الحق سمیت چار وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تباہ کیا جبکہ شنن گبریل کی تین وکٹوں نے پاکستان ٹیم کو پہلے دن کے اختتام پر 255/8کی صورتحال سے دوچارکردیا۔کل دوسرے دن کا کھیل ہوگا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں پاکستان کو پہلے ہی 2-0کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان ٹیم خسارہ پوراکرنے سے قبل تین وکٹیں کھوبیٹھی

شارجہ میں کھیلے جارہے پاک ویسٹ انڈیزسیریزکے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے