Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / نئی رینکنگ جاری ،اظہرعلی نے کیرئیربیسٹ پوزیشن پالی

نئی رینکنگ جاری ،اظہرعلی نے کیرئیربیسٹ پوزیشن پالی

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر پلیئرزکی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

دبئی ٹیسٹ میں 302رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیل کر چوتھے’’ ٹرپل سنچورین ‘‘پاکستانی بننے والے اظہرعلی نے کیریئر بیسٹ 12ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جنہیں ٹرپل سنچری کا صلہ پانچ درجے ترقی کی صورت میں ملا ہے۔

ٹاپ20ٹیسٹ بلے بازوں میں دوسری بڑی تبدیلی آخری اننگزمیں سنچری اسکورکرنے والے ڈیرن براوو کی دو سال کے طویل انتظارکے بعد دوبارہ ٹاپ ٹوئنٹی20بلے بازوں میں واپسی کی صورت میں ہوئی ہے جو آٹھ درجے ترقی پاکر سرفراز احمدکے ہمراہ مشترکہ طورپر20ویں پوزیشن کے مالک بن گئے ہیں۔

دبئی ٹیسٹ میں 76اور4رنزکی اننگزکھیلنے والے ویسٹ انڈین بلے باز مارلن سموئلزبھی پانچ درجہ ترقی کرکے40ویں نمبرپر آگئے ہیں ۔

دیگر پاکستانی بلے بازوں میں کپتان مصباح الحق اپنی 11ویں پوزیشن محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے ہیں مگر اسدشفیق کو تین اور سرفرازاحمدکو ایک درجہ تنزلی کا سامناکرنا پڑا ہے ،ڈیبیو ٹیسٹ میں 69اور21رنزبنانے والے بابراعظم کی 98 ویں پوزیشن پر ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انٹری ہوئی ہے۔

دبئی ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی بولنگ رینکنگ کی ٹاپ20پوزیشنز پر کوئی تبدیلی رونمانہیں ہوئی البتہ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے ویسٹ انڈین اسپنر ڈاویندرابشو نے گیارہ درجے ترقی پاکر کیریئربیسٹ30ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ وہاب ریاض تین درجہ ترقی پاکر 26ویں پوزیشن کے مالک بن گئے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

حفیظ کی چھٹی،بابراعظم کوبطورآل رائونڈرکھلائے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان اور چیف سلیکٹرانضمام الحق کی ٹیم میں بڑی تبدیلیوںکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے