Clicky

ہوم / اہم موضوعات / مصباح الحق نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

مصباح الحق نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کارکپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ابوظہبی کے مقام پر دوسرے ٹیسٹ کیلئے میدان میں اُترکرپاکستان ٹیم کی زیادہ میچوں میں قیادت کرنے کا عمران خان کا ریکارڈ برابرکردیاہے۔ وہ زیادہ ٹیسٹ جیتنے والے پاکستانی کپتان کا قومی ریکارڈپہلے ہی اپنے نام کرچکے ہیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ مصباح الحق کابطورکپتان 48واں ٹیسٹ میچ ہے،عمران خان نے بھی اتنے ہی میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔اس تاریخی موقع پر مصباح الحق کا کہناتھا کہ ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک لیجنڈری کرکٹر کے برابر آنا میرے لئے بہت ہی اعزاز اور فخر کی بات ہے، میں اس قسم کے ریکارڈ کی طرف نہیں دیکھتا لیکن جب وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے کیرئیر میں اس طرح کے بڑے لمحات آتے ہیں تو بہت خوشی اور راحت ملتی ہے۔

واضح رہے کہ مصباح الحق اب تک 66 میچز میں سے 48 ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں سے 23 میں فتح ان کا مقدر بنی جب کہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں عمران خان کو 14 میچز میں کامیابی اور 8 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بطور کپتان مصباح الحق کی کامیابی کا تناسب 47.93 فیصد جب کہ عمران خان کی کامیابی کا تناسب 29.78 فیصد رہا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

تازہ رینکنگ جاری،مصباح الحق اور بابراعظم کی ترقی

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کنگسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے