Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / مصباح الحق دورِحاضرکے خوش قسمت ترین کپتان بن گئے
سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیزراجہ چاہتے ہیں کہ مصباح الحق اب ریٹائرڈ ہوجائیں

مصباح الحق دورِحاضرکے خوش قسمت ترین کپتان بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق جو ان دنوں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرنے کا سابق کپتان عمران خان کا قومی ریکارڈ توڑچکے ہیں،اب وہ حالیہ دور کے کامیاب ترین کپتان بھی بن گئے ہیں جنہوں نے گزشتہ دو سالوں (30اکتوبر2014ء سے 30اکتوبر2016ء)تک ٹاس جیتنے کے بعد دُنیاکے تمام کپتانوں سے زائد 9 ٹیسٹ جیتے ہیں جن کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایسے میچوں میں آٹھ فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔

حالیہ دو برسوں میں ٹاس جیت کر فتوحات کا عمدہ تناسب (3.50) بھی مصباح الحق ہی کے نام ہے جنہیں ٹاس جیتنے کے بعد گیارہ میچوں میں سات فتوحات کے بدلے صرف دو ہی ناکامیاں ہوئی ہیں۔

اگر کم ازکم ایک میچ ہارنے کی شرط ہٹادی جائے توحالیہ عرصے میں ٹاس جیت کر عمدہ نتائج حاصل کرنے والے کپتان بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیاکے اسٹیون اسمتھ ہیں جنہوں نے بالترتیب دس اور سات ٹیسٹ میچوں میں ٹاس جیتنے کے بعد ایک بھی شکست نہیں کھائی ہے۔

گزشتہ دو سالوں کے کامیاب ترین (ٹاس جیتنے کا تناسب)

کپتانکل میچزٹاس جیتےٹاس جیتنے کا تناسب
جیسن ہولڈر12541.66%
مصباح الحق191473.68%
انجلومیتھیوز181161.11%
ویرات کوہلی171058.28%
اسٹیون اسمتھ14750.00%
الیسٹرکک261246.15%
* نوٹ: مندرجہ بالاچارٹ میں گزشتہ دو سالوں میں کم ازکم 10 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرنے والے کپتانوں کو ہی شامل کیا گیاہے
ہر ہفتے کھیلے جانے والے تمام میچوں میں بننے اور ٹوٹنے والے تمام ریکارڈزکی تفصیل ہفت روزہ میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ میں ملاحظہ کیجئے

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق کیلئے تاریخ کا سب سے بڑاقائدانہ ریکارڈ قائم کرنیکا موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق دورۂ ویسٹ انڈیز پر موجود ہیں جہاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے