Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / مسلسل زیادہ ٹیسٹ سیریزمیں بہترین کھلاڑی بننے کا عالمی ریکارڈ
عمران خان کو میلکم مارشل اور ایشوین کے ہمراہ مشترکہ طورپر سب سے زیادہ مسلسل چار سیریزمیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پانے کا اعزاز حاصل ہے

مسلسل زیادہ ٹیسٹ سیریزمیں بہترین کھلاڑی بننے کا عالمی ریکارڈ

ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل زیادہ سیریزمیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پانے کا مشترکہ عالمی ریکارڈ پاس کے عمران خان کے نام ہے جنہوں نے 1986ء اور 1988ء کے درمیانی عرصے میں کھیلی گئی چاروں ٹیسٹ سیریزمیں یہ ایوارڈ حاصل کیاتھا۔ اب نیوزی لینڈکے خلاف حالیہ سیریزکے بہترین کھلاڑی روی چندرن ایشوین بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جس سے مسلسل چارٹیسٹ سیریزمیں بہترین کھلاڑی قرارپانے والے کرکٹرزکی تعداد تین ہوگئی ہے۔

ٹیسٹ تاریخ میں یہ کارنامہ سب سے پہلے ویسٹ انڈیزکے میلکم مارشل نے نومبر1984ء سے اکتوبر1986ء تک کھیلی گئی چاروں ٹیسٹ سیریزمیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرکے سرانجام دیاتھا۔

مسلسل زیادہ ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز ایوارڈ پانے والے تین کرکٹرز میں روی چندرن ایشوین نیا اضافہ ہیں
مسلسل زیادہ ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز ایوارڈ پانے والے تین کرکٹرز میں روی چندرن ایشوین نیا اضافہ ہیں

جنہوں نے نومبر1984ء کے دورہ ٔ آسٹریلیا کے پانچ میچوں،مارچ1985ء میں نیوزی لینڈ اور فروری1986ء میں انگلینڈکے خلاف ہوم سیریز میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اکتوبر1986ء کے دورۂ پاکستان میں بھی مین آف دی سیریز ایوارڈحاصل کرکے مسلسل چوتھا ایوارڈجیتاتھا ۔

میلکم مارشل اکتوبر1986ء کے دورۂ پاکستان میں عمران خان کے ہمراہ مشترکہ طورپر مین آف دی سیریز قرار پائے تھے جس کے بعد اُن کے ایوارڈزکا سلسلہ رُک کیامگرعمران خان نے اگلی تینوں سیریز(بمقابلہ بھارت،انگلینڈ اورپھر ویسٹ انڈیز) میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پاکر اُن کا عالمی ریکارڈ برابرکردیا۔جس کے بعد اب روی چندرن ایشوین نے یہ ریکارڈ برابرکیاہے تاہم اُن کے پاس موقع ہے کہ انگلینڈکے خلاف اگلی ہوم سیریزمیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل مسلسل پانچ سیریزمیں یہ ایوارڈپانے والے دُنیا کے پہلے کرکٹر بن جائیں۔

تینوں کرکٹرزکی ان مین آف دی سیریزایوارڈمیں سیریزبائی سیریز بیٹنگ و بولنگ کارکردگی کی بمعہ چارٹ تفصیل ’’اسپورٹس لنک‘‘کے اگلے شمارے میں شائع کی جائے گی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح اور یونس دورِحاضر کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے

مصباح الحق اور یونس خان نہ صرف پاکستان بلکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران دُنیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے