Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / Uncategorised / برسبین ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی اگلی حکمت عملی کیاہوگی؟

برسبین ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی اگلی حکمت عملی کیاہوگی؟

آسٹریلیاکے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بدترین صورتحال سے دوچار ہوجانے کے بعد پاکستان ٹیم میچ سے تقریباً باہر ہوگئی ہے۔اب وہ فالوآن ہونے یانہ ہونے کی صورت میں کیا حکمت عملی اپنائے گی،اس حوالے سے پاکستانی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرکے موجودہ صورتحال اورآگے کی پلاننگ پر بات کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولروہاب ریاض کا کہنا ہے کہ جوہمارے ساتھ ہوا،ہم یقینا ایسانہیں چاہتے تھے لیکن آسٹریلیا کو 429رنزپرآئوٹ کرنے پر بھی خوش ہیں۔جوابی بیٹنگ میں ہم رنزبنانے کی کوشش کررہے تھے مگر آسٹریلوی بولروں نے انتہائی شاندار بولنگ کی اور اس وقت ہم خراب صورتحال سے دوچار ہوچکے ہیں۔

وہاب ریاض کا کہناتھا کہ ’’میں نے کافی بولنگ کی مگر اس میں ابھی بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔اچھی بیٹنگ پر آسٹریلوی بیٹسمینوں کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے۔ہم نے آسٹریلیاکی اننگزکے دوران حکمت عملی کے مطابق ہی بولنگ کی مگر کچھ باہرگیندیں کیں میرے خیال سے ہمیں وکٹوں کی لائن میں گیندیں پھینکنا چاہیے تھیں‘‘

’’رات کے وقت پنک بال زیادہ سوئنگ اور بائونس ہوئی اور اس کا ہمیں پہلے سے ہی اندازہ تھا۔آسٹریلوی بولروں کوبھی اس کا کریڈٹ جاتاہے کہ انہوں نے ہماری بیٹنگ لائن کوتہس نہس کیا۔ہمارے بلے بازوں نے بھی کچھ خراب شاٹس کھیلے، ان کنڈیشنزمیں ہمارے بیٹسمین گیندکو اچھی طرح دیکھ پارہے ہیں مگر انہیں سوئنگ بالزکو کھیلنا سیکھنا ہوگا‘‘

وہاب ریاض کا مزید کہناتھا کہ ہم اس میچ میں کافی پیچھے رہ گئے ہیں اوراُمیدکرتے ہیں کہ آسٹریلیا جب ہمیں دوبارہ بولنگ کرنے کیلئے کہے گا تو ہم اچھا کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ فالوآن کراکر ہمیں دوبارہ بیٹنگ دی گئی تو بیٹسمینوں کو رنز کرنا اور وکٹوں پر زیادہ ووقت گزارناہوگا اورصبح کے وقت کنڈیشنز بھی مختلف ہوں گی‘‘

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

گرانٹ ایلیٹ نے نیوزی لینڈ کیلئے نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

ورلڈکپ2015ء میں شاندار کارکردگی سے عالمی توجہ حاصل کرنے والے کیوی آل رائونڈر گرانٹ ایلیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے